Thursday, 25 April 2024, 11:05:25 am
محمد عاصم کھچی نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کا چارج سنبھال لیا
June 18, 2021

محمد عاصم کھچی نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے سرکاری نشریاتی ادارے کے مختلف شعبوں نیشنل نیوز روم، سوشل میڈیا سیکشن ، ماسٹر کنٹرول روم اور سٹوڈیوز کا دورہ کیا ۔ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ آفیئرز محمد طارق چوہدری نے ڈائریکٹر جنرل کو نیوز ونگ ، سوشل میڈیا اور ویب ڈیسک کے کام کے بارے میں بریفنگ دی ۔بعدمیں ایک براہ راست پروگرام میں محمد عاصم نے سرکاری ریڈیو کو دوبارہ بحال کرنے اور آج کے میڈیا کے مطابق ایک متحرک ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.