Tuesday, 16 July 2019, 05:49:50 pm
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
June 18, 2019

File Photo

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج (منگل) ضلع اسلام آباد میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع میں بیج بہاڑہ کے علاقے واگ ہامہ میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اوردو زخمی ہوگئے تھے۔ادھر قابض انتظامیہ نے ضلع اسلام آباد میں انٹر نیٹ اور سماجی رابطے کی سروس معطل کردی ہے۔