Wednesday, 16 October 2019, 08:01:37 am
حکومت تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے:تجزیہ کار
June 18, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ حکومت تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر معیشت ڈاکٹر نور فاطمہ نے کہا کہ کاروبار کرنے میں سہولت ، اقتصادی اور سیاسی استحکام اور محفوظ اور سازگار ماحول سمیت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے بنیادی تحفظات دور کرنا انتہائی ضروری ہے۔پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ماہر معیشت مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ حزب اختلاف کو ملک کے مفاد کے پیش نظر اپنے تحفظات کااظہار پارلیمنٹ میں کرناچاہیے۔ممتاز معیشت دان ڈاکٹر عالیہ ایچ خان نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ سخت بجٹ ملک کے معاشی استحکام اور شرح نمو کے لئے ضروری تھا۔