Saturday, 20 July 2019, 06:05:03 am

مزید خبریں

 
اجتماعی ترقی اورخوشحالی کا واحد راستہ علاقائی تعاون ہے، تجزیہ کار
June 18, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اجتماعی ترقی اور خوشحالی کا واحد راستہ علاقائی تعاون ہے۔

بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ڈاکٹر ہما بقائی نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک موثر خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس نے ہمیشہ چین ، امریکہ ، سعودی عرب اور ایران کے درمیان متوازن تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی۔

اقتصادی ماہر مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کانیا دور اُبھر رہا ہے اور پاکستان اس سلسلے میں چین کی مہارت سے حقیقی طور پر فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔

پولیس کے سابق آئی جی ملک حبیب نے کہا کہ موجودہ حکومت کا بڑا مسئلہ ان مجرموں کو سزا دلانا ہے جو بڑھتے ہوئے غیر ملکی قرضوں اور موجودہ اقتصادی بحران کے ذمہ دار ہیں۔