Tuesday, 02 June 2020, 09:36:44 am
صوبے کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے،سید مراد علی شاہ
May 18, 2020

فائل فوٹو

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے آج(پیر) عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اجلاس کے موقع پر کہی۔

اجلاس میں دس کروڑ ڈالر کے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔