Thursday, 25 April 2024, 08:10:31 pm
وزیراعلیٰ پنجاب سے شہبازگل کی ملاقات،کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال
May 18, 2020

سیاسی روابط کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے لاہورمیں پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارسے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی ،کوروناوائرس کے خاتمے کے لئے اقدامات، ذرائع ابلاغ کی حکمت عملی اورصوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت عوام کی خدمت میں مصروف ہے اورعالمی برادری نے عوامی خدمات کے لئے وزیراعظم کی حکمت عملی کوسراہاہے۔معاون خصوصی نے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات کوسراہا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.