Tuesday, 02 June 2020, 10:33:02 am

مزید خبریں

 
مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی خاموشی وعدوں کی پاسداری کی خلاف ورزی ہے، سردار مسعود خان
May 18, 2020

فائل فوٹو

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کی خاموشی ان کے وعدوں کی پاسداری کی خلاف ورزی ہے۔

وہ پیر کے روز مظفر آباد میں کورونا وائرس اور کشمیر میں لاک ڈاؤن کے بارے میں عالمی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

مسعود خان نے کہا کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبران ، برطانیہ اور ناروے کے سابق وزرائے اعظم کی ثالثی کا خیر مقدم کریں گے۔