Saturday, 20 April 2024, 01:40:12 am
سیکرٹری تجارت کی پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدے کے حوالے سے تاجروں سے مشاورت
May 18, 2019

سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا نے حال ہی میں پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے فیصل آباد میں تاجروں سے مشاورت کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران چین میں وزارتی سطح پر دو مشاورتی اجلاس ہوئے جن میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر دو ماہ میں اس طرح کے فورم کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ دونوں ملکوں کے تجارتی اداروں کے درمیان کاروباری روابط کے مواقع فراہم ہو سکیں۔

تاجروں اور کاروباری حضرات نے آزادانہ تجارتی معاہدے کے خدوخال کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے لئے پرکشش منڈی ہے اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ چین کے اشتراک سے مشترکہ پیداواری منصوبے شروع کئے جائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.