سٹیٹ بینک نے عید کے موقع پر عوام کے لئے نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کی غرض سے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کی ہے ۔نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں، ای برانچز اور ایس بی پی، بی ایس سی کے سولہ فیلڈ دفاتر میں دستیاب ہوں گے۔اس سروس کے ذریعے نئے نوٹوں کی بکنگ کل سے شروع ہو گی جبکہ موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے نئے نوٹوں کا اجراء پیرسے ہو گا۔