Tuesday, 25 June 2019, 04:20:22 am
عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،گورنر
May 18, 2019

قومی اسمبلی کے رکن اسد عمر نے ہفتہ کے روز گورنر ہائوس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال' عوا م کے مسائل کا حل صوبے کے ترقیاتی منصوبوں اور دوطرفہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا۔گورنر سندھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اقتصادی استحکام کیلئے مختصر ' درمیانی اور طویل مدت کے پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔