Tuesday, 23 April 2024, 12:43:34 pm
ممتاز مصنف ڈاکٹر جمیل جالبی کی دوسری برسی
April 18, 2021

ممتاز مصنف ڈاکٹر جمیل جالبی کی اتوارکو دوسری برسی منائی گئی ۔

ڈاکٹر جمیل جالبی نے تنقید، تحقیق اور ثقافت پر Pakistan The Identity of culture ،تنقید اور تجربہ اور نئی تنقید سمیت چالیس سے زائد کتابیں تصنیف کیں۔ ان کی تصنیف کردہ اور تدوین کردہ دیگر مشہور کتابوں میں ادب، کلچر اور مسائل، محمد تقی میر، معاصر ادب، یکجہتی، نفاذ اور مسائل، دیوان حسن شوقی اور فرہنگ اصطلاحات شامل ہیں جن میں سے کچھ کتابوں کے کئی ایڈیشن شائع ہوئے۔ تحریک ادب اردو کو ان کی بہترین ادبی تصنیف شمارکیا جاتا ہے۔ حکومت نے ان کی گرانقدر ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور نشان امتیاز کے اعزازات دیے۔ ڈاکٹر جمیل جالبی تیس جولائی1929 کو بھارت کے شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئے اور ان کا 2019 میں آج کے روز نواسی برس کی عمر میں انتقال ہوا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.