Tuesday, 23 April 2024, 05:23:40 pm
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی مودی فسطائی حکومت کی ویکسین پالیسی پر شدید تنقید
April 18, 2021

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے نریندر مودی کی فسطائی حکومت کی ویکسین پالیسی پر شدید نقطہ چینی کی ہے جس کے تحت بھارت میں تیار کی گئی دو اقسام کی کورونا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں مختلف ملکوں کو عطیہ کی گئیں۔بھارت میں کورونا کی وباء سے پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال کے بارے میں صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ویکسین کی یہ خوراکیں خیر سگالی کے جذبے کے اظہار کے مقابلے میں بھارتی عوام کو فراہم کرنے کو ترجیح دینی چاہئیے تھی۔امریندر سنگھ نے مطالبہ کیا مودی حکومت کو چاہئیے کہ وہ لوگوں کو کورونا سے بچائو کی ویکسین فراہم کرنے کی مہم کے دوران صوبائی حکومتوں کو ضروری فیصلہ سازی کا اختیار دے۔

اُدھر بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔دلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ Arvind Kejriwalنے کہا کہ دارالحکومت نئی دلی میں آکسیجن اور ادویات کے ذخائر میں تیزی سے کمی آرہی ہے جس سے کورونا کے باعث درپیش صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.