Tuesday, 02 June 2020, 10:20:45 am
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی رمضان المبارک میں کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے متعلقہ حکام کو سپرے کرنے کی ہدایت
April 18, 2020

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے رمضان المبارک کے دوران کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے متعلقہ حکام کو سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے رورل سپورٹ پروگرام اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر سے گلگت میں گفتگو کرتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام مساجد میں سینی ٹائزر رکھنے پر زور دیا ۔

اس موقع پر گلگت بلتستان کے رورل سپورٹ پروگرام کے ایگزیکٹو افسر نے ملازمین کی ایک ہفتے کی تنخواہ کا چیک وزیر اعلیٰ کے کورونا وائرس ریلیف فنڈ کیلئے پیش کیا۔