Friday, 19 April 2024, 10:08:19 am
مقبوضہ کشمیر:بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخابات کیخلاف پولنگ والے علاقوں میں ہڑتال
April 18, 2019

File Photo

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخابات کے خلاف آج (جمعرات) وسطی کشمیر کے ان علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے جہاں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔

ہڑتال کی اپیل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے وسطی کشمیر کے تینوں اضلاع سری نگر ،بڈگام اور گاندربل میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بندہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوںکی آمدورفت معطل ہے ان اضلاع میں لوک سبھا کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ منعقد کیاجارہا ہے ۔قابض حکام نے تینوں اضلاع میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات کردی ہے حکام نے گزشتہ رات وسطی اور جنوبی کشمیر میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی جبکہ وادی کشمیر میں ٹرین سروس بھی معطل ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے عوام سے انتخابی ڈرامے کے مکمل بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.