Sunday, 26 May 2019, 07:05:37 am

مزید خبریں

 
بھارت بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے،تجزیہ کار
April 19, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے لئے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ حملوں کی مذمت کی اور صوبے میں سکیورٹی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے اور علاقائی امن کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی پارٹی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر ہما بقائی، ڈاکٹر اے زیڈ ہلالی، ڈاکٹر خرم اقبال، زاہد انور خان اور پروفیسر رشید احمد شامل تھے۔