Sunday, 26 May 2019, 06:16:39 am
عالمی کپ،دورہ برطانیہ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
April 18, 2019

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ دورہ انگلینڈ اور آئی سی سی عالمی کپ کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے جمعرات کے روز لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں سرفراز احمد قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، عابد علی، بابراعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، جنیدخان اور محمد حسین شامل ہیں۔