Thursday, 25 April 2024, 02:50:09 pm
خیبرپختونخواکی حکومت کاپشاورمیں ریپڈبس ٹرانزٹ سروس کےلئےچین سے 380بسیں خریدنےکافیصلہ
April 18, 2018

خیبر پختونخوا کی حکومت نے پشاور میں ریپڈ بس ٹرانزٹ سروس کےلئے چین سے 380 بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ اس مقصد کےلئے ایک وفد جمعے کو چین کا دورہ کرے گا۔

 یہ بسیں چمکنی سے حیات آباد تک 26کلو میٹر طویل روٹ پر چلائی جائیں گی۔

 اس منصوبے کی تکمیل سے پشاور شہر کے ٹریفک کے مسئلے کے حل میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.