Tuesday, 23 April 2024, 08:13:58 pm

مزید خبریں

 
برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کالندن میں دولت مشترکہ سربراہ کانفرنس کےموقع پراحتجاجی مظاہرہ
April 18, 2018

 برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کے مطالبے کےلئے لندن میں دولت مشترکہ سربراہ کانفرنس کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

 خواتین اور بچوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے۔

کشمیری برادری کے رہنماؤں نے مظاہرے سے خطاب کیا ۔

 حریت رہنماوں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یٰسین ملک، آسیہ اندرابی اور زمردہ حبیب نے بھی سری نگر سے ٹیلیفون پر مظاہرین سے خطاب کیا۔

مقررین نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی بند کرانے اور آصفہ کے ساتھ زیادتی اور اس کے قتل میں ملوث افراد کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

 اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے اور تنازع کشمیر کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرنے کےلئے گول میز کانفرنس کا بھی انعقاد کیاگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.