Thursday, 02 April 2020, 10:57:17 am

مزید خبریں

 
وزیراعظم آزاد کشمیر کی کورونا سے نمٹنے کیلئے فنڈ کے قیام کی منظوری
March 18, 2020

آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم راجہ فارو ق حیدرخان نے کوروناسے نمٹنے کے لئے فنڈ کے قیام کی منظوری دی ہے جو کوروناسے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے پرخرچ کئے جائیں گے۔انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ وزراء، قانون ساز اسمبلی کے ارکان اورگریڈسولہ سے بائیس تک کے سرکاری ملازمین اپنی تنخواہوں سے ایک معقول رقم اس فنڈمیں جمع کرائیں گے۔وزیراعظم نے کمشنروں کوہدایت کی کہ وہ آزادجموں وکشمیرکے تمام تین ڈویژنوں میںقرنطینہ مراکزقائم کریں اورانہیں یومیہ بنیادوں پراُن کی رپورٹ پیش کریں۔