Tuesday, 23 April 2024, 02:24:13 pm
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ایف بی آر کیلئے 4 ارب 15 کرو ڑروپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری
March 18, 2020

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آبی  کھالوں کی بہتری کے قومی پروگرام کے دوسرے مرحلے، گندم کی پیداوار بڑھانے، بچھڑوں کی دیکھ بھال اور گھروں میں مرغیاں پالنے کے وزیراعظم کے پروگرام پر عملدرآمد کےحوالے سے وفاقی دارالحکومت کےلئے چار کروڑ چوالیس لاکھ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔

 کمیٹی کااجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے زیر صدارت بدھ کو اسلام آباد میں ہوا۔

کمیٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےلئے چار ارب 15 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔

 بیرون ملک پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے بار ے  میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستانی  افرادی قوت کےلئے بیرون ملک روزگار سے متعلق کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

 کمیٹی کے چیئرمین نے بیرون ملک پاکستانی کارکنوں کو روزگار دلانے اور وہاں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کےلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.