Wednesday, 24 April 2024, 02:13:26 am
مسلمان ملکوں کو دنیامیں اسلام کیخلاف بڑھتی ہوئی نفرت کے مضمرات روکنے کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کرنے چاہئیں:تجزیہ کار
March 18, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مسلمان ملکوں کو مغرب اوردنیابھرمیں اسلام کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کے مضمرات روکنے کے لئے سفارتی ذرائع استعمال کرنے چاہئیں۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام کے بارے میں غلط تصورات کو بدلنے کایہ صحیح وقت ہے۔تجزیہ کاروں نے کہاکہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور دنیا کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینکس کو تارکین وطن اور اسلام کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کے رجحانات روکنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔تجزیہ کاروں میں اے زیڈ ہلالی، ڈاکٹر ہما بقائی، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل رضا محمد خان، ڈاکٹر خرم اقبال اور پروفیسر ظفر نواب جسپال شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.