Thursday, 25 April 2024, 09:25:53 am
حکومت دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ہرممکن کوششیں کررہی ہے:محمود خان
March 18, 2019

File Photo

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان نے کہاہے کہ حکومت صوبے کے عسکریت پسندی اور دہشت گردی سے متاثر ہونے والے علاقوں کی بحالی اور تعمیرنو کیلئے ہرممکن کوششیں کررہی ہے۔پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان علاقوں میں سرکاری شعبے کے اداروں کامکمل ڈھانچہ ،نظم ونسق اور سہولتوں کی فراہمی کاعمل شروع کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت نے معاشرے کے پسماندہ طبقے کوسہولت فراہم کرنے اور اُن کی مشکلات میں کمی کے لئے منصفانہ اوریکساں ترقیاتی حکمت عملی وضع کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.