Thursday, 28 March 2024, 09:59:18 pm
پاکستان کاافغان حکومت کی طالبان کوامن پیشکش کی حمایت کا اعادہ
March 18, 2018

پاکستان نے افغان حکومت کی طرف سے طالبان کو امن کی پیشکش کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد اس سلسلے میں تعاون کیلئے پر عزم ہے۔

اس حمایت کا اظہار قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کابل میں اپنے افغان ہم منصب حنیفAtmarکے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت میں کیا۔

فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے خصوصا دہشتگردی کے خلاف جنگ، افغان امن عمل اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے پہلے ناصر جنجوعہ نے صدارتی محل میں صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جنہوں نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو افغانستان کے دورے کی دعوت دی۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں اشرف غنی نے کہا کہ یہ دعوت ملکی سطح پر جامع مذاکرات کے آغاز کیلئے دی گئی ہے۔

فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان جرائم اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خلاف مہم میں روابط اور علاقائی تعاون کی اہمیت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.