Tuesday, 16 April 2024, 01:59:43 pm
آئی جی سندھ کاسندھ پولیس کے پہلے تحقیقاتی سکول کا افتتاح
March 18, 2018

 سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل اے ڈی خواجہ نے اتوار کے روز  کراچی میں سندھ پولیس کے پہلے تحقیقاتی سکول کا افتتاح کیا۔

 انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ سکول پولیس حکام کو جدید رجحانات اور مہارتوں کے مطابق تحقیقات کی تربیت فراہم کرے گا۔

 اے ڈی خواجہ نےکہا کہ سندھ حکومت صوبے میں فرانزک لیبارٹری کے قیام کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جرمنی کے نائب قونصل جنرل نے کہاکہ ان کاملک سندھ پولیس کی استعداد کار بہتر بنانے کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.