Friday, 29 March 2024, 03:41:44 am
آئندہ ماہ سے 65سال اور زائد العمر شہریوں کو کورونا ویکسین دینے کا اعلان
February 18, 2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اگلے مہینے سے65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسین دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزرگ شہری ویکسین حاصل کرنے کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر1166 پر بھیجیں تاکہ ان کا اندراج کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت کے صف اول کے کارکنوں کو ویکسین دینے کی مہم جاری ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ شعبہ صحت کے عمومی کارکنوں کی رجسٹریشن پیر سے شروع ہوئی جس کیلئے ویب پورٹل جلد اپ ڈیٹ کی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.