Saturday, 20 April 2024, 11:57:06 am
پاکستانی سفارتخانے کی ٹاسک فورس کی کرونا وائرس سے متاثرہ طلباء سے ملاقات
February 18, 2020

چین کےدارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے سے دو رکنی خصوصی ٹاسک فورس نے ووہان شہر کا دورہ کیا اور کرونا وائرس  پھیلنے کے بعد پاکستانی طلبہ سے ملاقات کی اور ان کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تازہ معلومات حاصل کیں۔

 ٹاسک فورس کے ارکان نے چار جامعات میں پاکستانی طلبہ اوروہاں کے انتظامی عملے سے بھی ملاقات کی۔

 ان چاروں جامعات میں تمام طلبہ محفوظ اور صحت مند ہیں اور ان کی بہتر دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام طلبہ کو فوری اور بہتر علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی۔

 گوانگ ژوشہر میں تین پاکستانی طلبہ اور ووہان میں ایک پاکستانی طالبعلم کورونا وائرس سے متاثر ہواتھا جو اب مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.