Wednesday, 24 April 2024, 05:31:14 am
وزیراعظم کی بجلی و گیس قیمتوں کی جانچ پڑتال کی ہدایت
February 18, 2020

وزیراعظم عمران خان نے بجلی اور گیس کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انہیں مستقل بنیادوں پر مستحکم کیا جائے جس کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیت فراہم کرنا ہے۔

 اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام خصوصاً کم آمدن والے اور غربت سے متاثرہ لوگ اور صنعتوں کی ترقی موجودہ حکومت کی انتہائی ترجیح ہےتاکہ معیشت کا پہیہ چلایا جائے گا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ عوام کو توانائی کے شعبے میں گزشتہ حکومت کے معاہدوں کے باعث بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھنے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی چوری کی روک تھام کےلئے موجودہ حکومت کی طرف سے کئے گئے موثر اقدامات کے نتیجے میں بجلی کے شعبے میں 122 ارب روپے کی اضافی آمدن ہوئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.