Saturday, 20 April 2024, 03:02:58 am
وزیر داخلہ کا تمام عالمی فورموں پر پاکستان کی حمایت کرنے پر ترکی سے اظہار تشکر
February 18, 2020

ترکی کے نائب وزیرداخلہ اسماعیلGatalki نے  منگل کے روز اسلام آباد میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ملاقات کی اور پناہ گزینوں و غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزیر داخلہ نے ہر عالمی فورم پر پاکستان کی حمایت کرنے پر ترکی کاشکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزارت داخلہ کے حکام نے کہا کہ غیرقانونی سفر سے معاملے پر قابو پانے کےلئے ہوائی اڈوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب لوگ جعلی دستاویزات پر سفر نہیں کرسکتے۔

 حکام نےکہا کہ الیکٹرانک پاسپورٹس متعارف کرانے کی تجویز پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.