Tuesday, 23 April 2024, 05:11:07 pm
میں نے پاکستان کوہمیشہ پناہ گزینوں کوخوش آمدیدکہتے دیکھاہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
February 18, 2020

صدرڈاکٹرعارف علوی نے اقوام متحدہ پرزوردیاہے کہ وہ جموں وکشمیرکے بارے میں سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پرعملدرآمدکرائے جن میں کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے کا وعدہ کیاگیاہے۔وہ اسلام آبادمیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزسے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات، وہاں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اوربھارت کے ہٹ دھرمی پرمبنی اورجارحانہ اقدامات کی وجہ سے علاقائی امن کودرپیش خطرات پرخدشات ظاہرکئے۔ڈاکٹرعارف علوی نے گزشتہ چالیس برسوں کے دوران پاکستان کی طرف سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی اوران کومعاشی اورسیاسی تحفظ کی فراہمی کواجاگرکیا۔سیکرٹری جنرل نے چاردہائیوں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کے لئے پاکستان کے تعاون کوسراہا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کے لئے جس فراخدلی اورمیزبانی کا مظاہرہ کیا وہ یکجہتی کی شاندارمثال ہے۔

دریں اثناء  صدرڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزکے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے شہریت کے قانون کی شکل میں متنازعے قانون سازی کرکے خودکودلدل میں پھنسادیاہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کویہ بتانے کی اجازت دی جائے کہ سرحدوں پر کیاہورہاہے اس کے علاوہ بھارت کوچاہیے کہ وہ مقبوضہ وادی کامحاصرہ ختم کرے اور لوگوں اور ذرائع ابلاغ کومقبوضہ وادی کے دورے کی اجازت دے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت پرصورتحال کی سنگینی کاادراک کرنے کیلئے دبائوڈالے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام اوران کی قیادت نہ صرف امن کی بات کرتی ہیں بلکہ اس کی خواہش مندبھی ہیں ،دوسری طرف ہمسایہ ملک کی سیاسی قیادت، عوام اورذرائع ابلاغ نے جنگ کا ماحول پیداکررکھاہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسی عالمی صورتحال کے برعکس جس میں سرحدیں بند کردی جاتی ہیں اورپناہ گزینوں کوواپس بھیج دیاجاتاہے ،میں نے پاکستان کوہمیشہ اپنی سرحدیں کھولنے اورپناہ گزینوں کواپنی سرزمین پرخوش آمدیدکہتے دیکھاہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ آگے آئے اورافغان امن عمل کوکامیاب بنائے اور تعمیرنو کی کارروائیوں میں مدد دے کیونکہ افغان عوام اوردنیاکواس کی ضرورت ہے۔مقبوضہ کشمیرکے بارے میں انہوں نے اعادہ کیاکہ اقوام متحدہ نے اس مسئلے پرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمدپرزوردیاہے انہوں نے یہ بھی کہاکہ وہ اس مسئلے کے پُرامن حل کے لئے اپنااثرورسوخ استعمال کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اپنے اس موقف پرقائم ہے کہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کیاجاناچاہیے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.