قومی صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہےکہ حکومت پولیو کے خاتمے کےلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ مہم کا ہدف تین کروڑ90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے پولیو سے بچاو کے قطرے پلوائیں اور انسداد پولیو قطرے پینے سے رہ جانےوالے بچوں سے متعلق ہیلپ لائن کے ذریعے مطلع کریں۔