Friday, 19 April 2024, 01:06:34 am
ہالینڈ کا فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کی حمایت کا اعادہ
February 18, 2020

ہالینڈ نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

 پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر Willem Wouter Plomp نے اس حمایت کا اظہار منگل کے روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کےلئے رقوم کی فراہمی کی روک تھام کےلئے پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجودہیں۔

Willem Wouter Plomp نے کہاکہ ہالینڈ کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے اپنے کلمات میں ہالینڈ پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کےلئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.