Saturday, 20 April 2024, 04:28:49 pm
پلوامہ دھماکےکاانتقام لینےکی بھارتی فوج کی کوششوں سےخونریزی میں اضافہ ہوگا:سابق بھارتی جج
February 18, 2019

بھارتی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج مرکنڈے Katju نے بھارت کوخبردار کیا ہے کہ پلوامہ دھماکے کا انتقام لینے کی بھارتی فوج کی کوششوں سے خونریزی میں اضافہ ہوگا جس سے ویتنام جیسی صورتحال پیدا ہوجائے گی۔ بھارتی صوبے کیرالہ کے علاقے کوچی میںایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے نام پر بے پناہ جنگی جنون کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قتل عام کا بدلہ لینے کی کسی کوشش کی بجائے غیرمسلح کشمیری شہریوں کا قتل عام بند کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تقریباً پورے کشمیر کی آبادی بھارت کے سیاسی رہنماوں کی کئی دہائیوں سے جاری ہٹ دھرمی کے باعث بھارت سے نالاں ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.