Thursday, 28 March 2024, 04:58:47 pm
پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے ملک کی ترقی ،خوشحالی کا دور شروع ہوگا
February 18, 2019

سرمایہ کاروں اور تجزیہ نگاروں نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور تجارتی مفادات سے ملک کی ترقی اورخوشحالی کا دور شروع ہوگا۔

آج اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب کاروباری کانفرنس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی کاروباری وفد کے سربراہ فہد الباش نے کہا کہ ٹیلی مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، سیاحت،تیل و گیس اور دوسرے شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل ان کا وفد پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے لئے دستیاب کاروباری مواقع تلاش کرے گا۔

فہد الباش نے کہا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کار تیل و گیس کے علاوہ معدنیات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

سعودی کونسل آف چیمبرز کی رکن اور سعودی کاروباری خاتون نوشین وسیم نے کہا کہ سعودی عرب میں تفریحی صنعت فروغ پارہی ہے اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافت اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں روابط بڑھانے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار عدنان احمد نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے کاروباری تعلقات بہت واضح ہیں۔

پنجاب کے سرمایہ کار ی بورڈ و تجارت کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس چار موسموں کیساتھ کیساتھ خام مال بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی زرعی مصنوعات کیلئے ایک منڈی بھی ہے۔

ممتاز تجزیہ کار اور ریڈیو پاکستان کے شعبہ خبر کے ڈائریکٹر جاوید خان جدون نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر سعودی عرب کے اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے ویزا میں نرمی اورملک میں کاروبار کو آسان بنانے سے کاروبار اور سرمایہ کاری کا ماحول مزید بہتری ہوگا۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.