Saturday, 25 May 2019, 02:59:53 pm
وزیراطلاعات کا ثقافتی شعبہ میں تعاون بڑھانے کی سعودی دلچسپی کا خیر مقدم
February 18, 2019

وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے ثقافت کے شعبے اور فلموں اور ڈراموں کی مشترکہ تیاری میں تعاون بڑھانے کیلئے سعودی عرب کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں اپنے سعودی ہم منصب ترکی عبداللہ الشبانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں اور دونوں ملکوں کو ان سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔وزیراطلاعات نے سعودی عرب اور پاکستان کے سرکاری خبررساں اداروں کے درمیان تعاون مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سعودی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے فلم، ڈراموں اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون ناگزیر ہے۔