Wednesday, 20 June 2018, 01:15:43 am
وفاقی حکومت کی مالی معاونت سے مختلف شعبوں پر کام کررہے ہیں،وزیر اعلیٰ
February 18, 2018

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی مالی معاونت سے گلگت بلتستان کی حکومت توانائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں پر کام کررہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ صحت، تعلیم ، سیاحت اور توانائی کے شعبے میں کثیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لئے ایک سو سے زائد ہوٹل تعمیر کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت بیس ہزار بچوں میں غذائیت کی بہتری کیلئے مالی معاونت کررہی ہے۔