Tuesday, 23 April 2024, 12:28:53 pm

مزید خبریں

 
وفاقی حکومت کاخیبر ایجنسی کے علاقے باڑا میں ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ
February 18, 2018

 وفاقی حکومت نے خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا میں پانچ ارب روپے کی لاگت سے ایک ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 فاٹا کے ترقیاتی ادارے کے مطابق منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جبکہ مکمل نقشے کی تیاری کا کام جاری ہے۔

 مجوزہ ڈیم کی تکمیل سے خیبر ایجنسی کے 10 لاکھ افراد کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جمرود، حیدرآباد او ر پشاور کے یونیورسٹی ٹاون کے علاقوں کو سیلاب سے بچایا جاسکے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.