Tuesday, 25 September 2018, 05:52:25 pm
حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے میں بڑی حد تک کامیاب ہوگئی ہے،سائرہ افضل
February 19, 2018

صحت کی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک سے پولیو کا بڑی حد تک خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔انہوں نے اتوار کے روزحافظ آباد میں مختلف وفود سے ملاقات میں کہا کہ ملک سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لئے بھی تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو پوسٹل سروس کے ذریعے ان کے گھر پر مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

X