Saturday, 20 April 2024, 06:14:26 am
چین پاکستان اقتصادی سے پورا خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائےگا:حفیظ الرحمن
February 18, 2018

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور بھاشا ڈیم منصوبوں سے پورا خطہ اور گلگت بلتستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔

 انہوں نے یہ بات دیامر پریس کلب کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئی جنہوں نے  اتواراسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

 وزیراعلیٰ نے کہاکہ دیامر میں قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کا کیمپس اور کیڈٹ کالج چلاس کے قیام سے علاقے میں تعلیم کے فروغ کی راہ ہموار ہوگی۔

 انہوں نے کہاکہ حکومت علاقے میں خواتین کی خواندگی کے فروغ کے لئے دیامر میں لڑکیوں کے دس سکول تعمیر کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.