Wednesday, 24 April 2024, 09:09:29 pm
پاکستان کی ابو ظہبی میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
January 18, 2022

پاکستان نے ابوظہبی میں حوثیوں کی جانب سے شہری علاقوں پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں ایک پاکستانی شہری سمیت متعدد افراد کی جانیں گئیں۔ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ ہم متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے متحدہ عرب امارات کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے اس ناپاک اقدام کے خلاف متحدہ عرب امارات کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ابوظہبی میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ابوظہبی کی پولیس نے واقعے میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کو دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات حاصل کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے حکام سے قریبی رابطے میں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.