Saturday, 20 April 2024, 01:59:26 am
پاکستان اور روس کے تعلقات مثبت سمت پر گامزن ہیں: وزیرخارجہ
January 18, 2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات مثبت سمت پر گامزن ہیں۔ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک نے افغان مسئلے پر باہمی مشاورت کی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ماسکو فارمیٹ کا حصہ رہا ہے اور روس کے نمائندے نے اسلام آباد میں ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ روس کے نمائندے برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے اسلام آباد میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے حال ہی میں منعقدہ غیر معمولی اجلاس میں بھی شرکت کی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں دنیا کی توجہ افغانستان کی صورتحال کی طرف مبذول ہوئی ہے۔ تاہم، مزید توجہ کی ضرورت ہے.انہوں نے کہا کہ سرد موسم کی شدت سے افغانستان میں انسانی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک نارتھ سا ئوتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر افہام و تفہیم کو فروغ دے رہے ہیں جو کہ معیشت اور توانائی میں دوطرفہ تعاون کے لیے ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کا اسلامو فوبیا کے خلاف حالیہ بیان اس معاملے پر پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کے موقف کی توثیق کرتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی سطح پر یکساں نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.