Tuesday, 16 April 2024, 03:18:38 pm
وزیراعظم کی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی بیوہ کی مدد کرنے پر سیالکوٹ تاجر برادری کی تعریف
January 18, 2022

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال سیالکوٹ میں پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی بیوہ کی مدد کرنے پر سیالکوٹ کی تاجر برادری اور راجکو انڈسٹریز کو سراہا ہے۔منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے نشاندہی کی کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری نے ایک لاکھ ڈالر بیوہ کے اکانٹ میں منتقل کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجکو انڈسٹریز ماہانہ دو ہزار ڈالر کی تنخواہ ان کے اکانٹ میں منتقل کر رہی ہے اور یہ دس سال تک جاری رہے گی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.