Tuesday, 23 April 2024, 01:31:07 pm
وزیراعظم عمران خان کا ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور
January 18, 2022

وزیراعظم عمران خان نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا گئے جا سکیں اور قومی معیشت میں بہتری لائی جا سکے۔ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی سپیشل ٹیکنالوجی زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ سپیشل ٹیکنالوجی زون سہولیات کا ایک جامع نظام ہے جس کے آئندہ آنے والی نسلوں پر مثبت اثرات ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو کوئی روزگار نہیں ملا کیونکہ تعلیمی اداروں میں دی جانے والی تعلیم اور مارکیٹ کی ضروریات میں کوئی ربط نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام سے ان کے لئے روزگار کے لئے مواقع پیدا ہونگے۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں مختلف رکاوٹوں کو دور کیا جن کے نتیجے میں اس شعبے میں ترقی کی شرح پینتالیس فیصد تک پہنچ گئی اور توقع ہے کہ رواں سال یہ شرح پچھتر فیصد تک پہنچ جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.