Thursday, 25 April 2024, 01:17:46 pm
حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر موثر انداز میں اجاگرکیا:وزیرخارجہ
January 18, 2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔وہ اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اور انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے محققین کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں علاقائی روابط، کورونا وباء اور سفارتی سطح پر درپیش چیلنجوں کے تناظر میں مختلف عالمی امور پر غور کیاگیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ناقابل تردید دستاویزی شواہد کے ذریعے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بدلتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی منظر نامے میں خارجہ امور کو جدید خطوط پر ازسرنومنظم کرنے میں تھنک ٹینکس کا کردار نہایت اہم ہے۔انہوں نے سفارتی محاذ پر درپیش چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق کے بین الاقوامی معیاری طریقہ کار سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.