Wednesday, 24 April 2024, 11:45:22 am
این سی اوسی کا کورونا سے متاثرہ افراد میں اضافہ روکنے کیلئے احتیاطی اقدامات کا فیصلہ
January 18, 2022

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کی روک تھام کیلئے نئے احتیاطی اقدامات پرعملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ اسلام آباد میں منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کیا گیا۔NCOC کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعد صوبائی حکومتیں نئے احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد شروع کر دیں گی۔اجلاس میں وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے اعداد و شمار اور ویکسین کی فراہمی سمیت اومی کرون کے عالمی و علاقائی رجحان پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں بڑی تعداد میں ٹیسٹنگ کے لئے نمونے جمع کئے جا رہے ہیں جن سے حاصل کئے جانے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.