سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 52 عمر کوٹ ٹو میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
انتخاب میں بارہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں تاہم بنیادی مقابلہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ارباب غلام رحیم کے درمیان ہے۔یہ نشست سید علی مردان شاہ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔