Wednesday, 24 April 2024, 05:11:00 am
وزیراعظم ،وزیراعلیٰ کا گلگت بلتستان کو بین الاقوامی سیاحتی علاقے میں بدلنے پر تبادلہ خیال
January 18, 2021

گلگت بلتستان کے وزیراعلی خالد خورشید نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پورے گلگت بلتستان کو ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کے بڑے منصوبے پرتفصیل سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔منصوبے کے تحت گلگت بلتستان کے تمام شہری اور دیہی علاقوں کی ماسٹر پلان کے تحت تنظیم نو کی جائے گی ۔منصوبے میں گھروں کے نقشے بنانے، نکاسی آب کے نظام اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ مختلف مقامات پر سیاحوں کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں شامل ہیں۔مقامی آبادی کو ترجیحی بنیادوں پر معیاری تعلیم اور صحت سمیت بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیںگی۔منصوبے سے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع بھی پیداہوںگے ۔وزیراعظم نے مجوزہ منصوبے کو سراہتے ہوئے اس سلسلے میں آئندہ ماہ ایک جامع حکمت عملی پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.