پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے ہدایت دی ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کرنے کیلئے موثر اقدامات کیئے جائیں ۔
پیر کے روز لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا نئے بلدیاتی نظام سے بنیادی سطح پر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔
وزیراعلی نے کہاکہ بلدیاتی نظام عوام کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ اصل عوامی نمائندگی کویقینی بنائے گا ۔