Friday, 19 April 2024, 11:18:45 am
جنوبی وزیر ستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2دہشت گرد ہلاک
January 18, 2021

ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقےNargosaمیں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی ایک کارروائی میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گرد عثمان علی اور وحید ہلاک ہو گئے اور ایک زخمی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ہلاک دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ کے فعال رکن تھے جو دیسی ساختہ بم بنانے کے ماہر تھے ۔وہ دہشت گردوں کو تربیت دیتے اور اکساتے تھے اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔دہشت گرد عثمان گزشتہ برس چودہ اکتوبر کو سیکورٹی فورسز پر حملے میں بھی ملوث تھا جس میں کیپٹن عمر چیمہ دو جونیئر کمیشنڈافسر اور تین فوجی شہید جبکہ چار زخمی ہوئے تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.