Saturday, 29 February 2020, 12:04:36 am
خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں تعلیم کے شعبے میں دو ہزار سات سو نئی اسامیوں کی منظوری دی
January 18, 2020

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے قبائلی اضلاع میں تعلیمی شعبے کے لئے دوہزار سات سوسے زائد نئی اسامیوں کی منظوری دی ہے۔

پشاور میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق یہ اسامیاں ضم ہونے والے اضلاع کے چار سو چوراسی سکولوں میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پیدا کی گئی ہیں۔

قبائلی اضلاع میں اتنی بڑی تعداد میں اسامیوں سے تعلیمی ادارے مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے اور ان علاقوں میں شرح خواندگی کو فروغ ملے گا۔