Friday, 29 March 2024, 12:29:01 pm
بھارت کشمیریوں کےانسانی حقوق پامال کررہا ہے:ہیومن رائٹس واچ
January 18, 2020

 انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔

 تنظیم کی جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹرمیناکشی گنگولی نے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ ماہ سے محاصرہ جاری ہے۔

 انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارتی پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ کم از کم 144 بچوں کو حراست میں رکھا گیا ہے اوراب  بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت نے بچوں کو انتہا پسندی ختم کرنے کے کیمپوں میں رکھنے پر بات کی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے عہدیدار نے بتایا کہ بھارتی حکومت تنقید سے اتنی خوفزدہ ہے کہ اس نے کشمیریوں کی پیدائش یا اموات کی خبریں بتانے، اپنے ڈاکٹروں کو فون کرنے، چیزوں کی ترسیل کا آرڈر دینے، تحقیقی مقالے، ٹیکس ادائیگی اور سیب اور اخروٹ کی تجارت ختم کردی اور فون لائنز اور انٹر نیٹ تک رسائی کو بند کردیا ہے۔

میناکشی گنگولی نے کہا کہ بھارتی حکام قومی سلامتی کو جواز بناتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.